پٹرولیم قیمتوں میں کمی ناکافی مزید ریلیف کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں کمی ناکافی  مزید ریلیف کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ 22 روپے فی لیٹر کمی کو سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے مزید ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ، محمد سہیل بھٹی ایڈووکیٹ اور پروفیسر زاہد خان ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود عوام کو اس کا پورا فائدہ منتقل نہیں کیا جا رہا۔ ان کے مطابق حکومت نے ماضی میں قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جبکہ اب معمولی کمی کو بڑا ریلیف بنا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق مزید واضح کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

دوسری جانب عبدالعزیز بھٹہ اور چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ موجودہ حکمران ماضی میں پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔، مگر اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی اور مختلف ٹیکسوں کے باعث عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے جبکہ مہنگائی بدستور عام شہری کے لیے بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے عوام کو حقیقی معاشی ریلیف فراہم کیا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں