غلہ منڈی میں کپاس کی نئی فصل کی آمد کا سلسلہ شروع
آڑھتی برادری کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ دلوائے گی، رانا طارق
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)غلہ منڈی میں ’’سفید گول‘‘ کپاس کی نئی فصل کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، جس سے منڈی میں رونق بحال ہو گئی ہے ۔انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے جنرل سیکرٹری رانا طارق نے کہا کہ آڑھتی برادری روایتی محنت و ایمانداری سے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بنیادی فصل ہے ۔ آڑھتی برادری کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ دلوائے گی اور منڈی کے معاملات شفاف رکھے گی۔کاشتکاروں نے بھی کپاس کی آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔