پولیس کاقحبہ خانہ پر ناکام چھاپہ،نائیکہ اور اشتہاری فرار

پولیس کاقحبہ خانہ پر ناکام چھاپہ،نائیکہ اور اشتہاری فرار

ملزمان چھت کے راستے دیگر گھروں میں اتر کر غائب،ایک لڑکی گرفتار

بورے والا(سٹی رپورٹر )مرضی پورہ میں عرصہ سے قائم قحبہ خانے پر جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے ،تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کا ناکام چھاپہ،نائیکہ اور اشتہاری ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے اہل محلہ کی شکایت پر شہر کے گنجان آباد علاقہ مرضی پورہ مدینہ کالونی گلی نمبر 1 میں اشتہاری ملزم عاشق ولد شیر علی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو کلثوم شہزادی جس نے عرصہ دراز سے جسم فروشی کا دھندہ شروع کر رکھا ہے اور جہاں پر جرائم پیشہ افراد غلیظ کاموں کے لیے ڈیرہ جماتے ہیں ۔قحبہ خانے پر اشتہاری ملزم عاشق کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈرامائی انداز میں نہ تو اشتہاری ملزم عاشق پکڑا جا سکا اور نہ ہی پولیس نائیکہ کلثوم شہزادی زوجہ عبدالستار قوم ملک کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئی۔

تمام مطلوبہ ملزمان چھت کے راستے دیگر گھروں میں اتر کر غائب ہو گئے تا ہم پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے ایک ملزم عبداللہ فہد سکنہ سیالکوٹ اور وہاڑی کی رہائشی لڑکی کو برہنہ حالت میں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔اہل محلہ نے الزام عائد کیا کہ عرصہ دراز سے قائم قحبہ خانہ خطرناک اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ اس کے باوجود اصل ملزمان موقع سے فرار ہو جاتے ہیں انہوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں