جنوبی پنجاب کے نوجوان موسمیاتی تبدیلی کیخلاف متحرک

جنوبی پنجاب کے نوجوان موسمیاتی تبدیلی کیخلاف متحرک

200 نوجوانوں نے حکمرانی، ماحولیات اور مقامی ترقی پروگرام میں شرکت کی

 ملتان (لیڈی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 نوجوانوں نے موسمیاتی تبدیلی، جمہوری طرز حکمرانی اور مقامی ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے منعقدہ تربیتی و آگاہی پروگرام میں شرکت کی۔یورپی یونین کے مالی تعاون سے پیلڈاٹ اور سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ اجلاسوں میں مظفرگڑھ، لیہ، جھنگ اور کوٹ ادو کی ضلعی یوتھ اسمبلیوں کے ارکان شریک ہوئے ۔ نوجوانوں نے منتخب نمائندوں، ماہرین اور سرکاری حکام سے مختلف امور پر مکالمہ بھی کیا۔شرکا نے پارلیمانی طرز کے مباحثوں، شہری تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سیشنز میں حصہ لیا جبکہ مقامی حکومت میں نوجوانوں کی مؤثر شمولیت کے حق میں قراردادیں منظور کیں۔مقررین نے کہا کہ نوجوان جمہوری استحکام، ماحولیاتی تحفظ اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یورپی یونین کے سربراہ برائے تعاون جیرون ولیمز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو موسمیاتی اور طرز حکمرانی سے متعلق چیلنجز کے حل میں مؤثر شراکت دار بنایا جانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں