آئی ایم ایف کی پالیسیاں معاشی دباؤ میں دھکیل رہیں، رانا ولایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام اور ۔۔۔
عام سرکاری ملازمین اشرافیہ کے غلام بن چکے ہیں جبکہ قومی و صوبائی اداروں کے خاتمے کا وقت قریب آ پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ 2026-27 کی روشنی میں پاکستان میں آئی ایم ایف کے کردار کو بخوبی پرکھا جا سکتا ہے ۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف کی پالیسیاں غریب عوام، سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو شدید معاشی دباؤ میں دھکیل رہی ہیں اور انہیں زندہ درگور کرنے کے مترادف ہیں۔رانا ولایت علی نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اشرافیہ کی عیاشیوں اور غیر ضروری مراعات پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔، جس سے آئی ایم ایف اور اشرافیہ کے درمیان مفادات کی ہم آہنگی واضح ہو چکی ہے ۔