سیف الاسلام ڈپٹی سیکرٹری ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ تعینات
ملتان (خصوصی رپورٹر)صوبہ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ محمد سیف الاسلام کو ڈپٹی سیکرٹری (اکیڈمک) ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے عہدے پر فوری طور پر بذریعہ اٹیچمنٹ تعینات کر دیا ہے ۔۔۔۔
یہ تعیناتی عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے جبکہ وہ اپنی اصل پوسٹنگ گورنمنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکھول بوسن روڈ ملتان سے تنخواہ وصول کرتے رہیں گے ۔ اس فیصلے کے تحت تسنیم اختر کو اضافی چارج سے بھی فوری طور پر ریلیف دے دیا گیا ہے ۔