بجٹ متوازن، مگر بہتری کی گنجائش موجود ، محبوب الٰہی

بجٹ متوازن، مگر بہتری کی گنجائش موجود ، محبوب الٰہی

چھوٹے تاجروں نے ٹیکس فری زون اور پنشن اضافہ کا مطالبہ کردیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شیخ محبوب الٰہی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر متوازن بجٹ پیش کیا گیا تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ، جس سے چھوٹے تاجر اور عام شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فکس ٹیکس سکیم صرف ریٹیلرز ہی نہیں بلکہ ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر بھی نافذ کی جانی چاہئے ۔شیخ محبوب الٰہی نے مطالبہ کیا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور معاشی بہتری کیلئے ٹیکس فری زون قائم کئے جائیں، جنوبی پنجاب میں کم از کم ایک ٹیکس فری زون جبکہ ملتان میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری زون میں صنعت لگانے کیلئے واضح ٹائم فریم اور کم از کم 20 سالہ لیز دی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے ہونا چاہیے کیونکہ 7 فیصد اضافہ ناکافی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں