مظفرگڑھ کینال میں چھلانگ لگانے والے بچے کی تلاش جاری
مونڈکا (نامہ نگار ) مظفرگڑھ کینال میں چھلانگ لگانے والے والے بچے کی تلاش جاری، سرچ آپریشن تیز کردیا گیا ۔۔۔
،عینی شاہدین کے مطابق 10سالہ قدیر مظفرگڑھ کینال میں چھلانگ لگانے کے بعد لاپتہ ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبید اللہ خان کی ہدایت پر موقع پر باقاعدہ انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ قائم کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ ریسکیو 1122 کے 8 ماہر غوطہ خوروں اور امدادی اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نہر کے مختلف مقامات پر بچے کی تلاش میں مصروف ہے ۔