پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو مستردکرتی ہے :مظہر رخسار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے۔۔۔
کہاکہ پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو ایک ملازمین دشمن بجٹ قرار دے کر اس کو مسترد کرتی ہے یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ پیپلز پارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ سرکاری ملازمین کے تمام ایڈہاک ریلیف ضم کر کے ان کے پے سکیل ریوائز کئے جائیں۔ اور ان پر منجمد ہاوس رینٹ، میڈیکل وکنوینس الاونس دیا جائے انکم ٹیکس کی چھوٹ کی ابتدائی حد 12 لاکھ مقرر کی جائے تاکہ چھوٹے ملازمین کو ریلیف مل سکے ۔