تحصیل ہسپتال میں مردہ خانہ اور پوسٹ مارٹم کی سہولت کی فراہمی کا مطالبہ
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) تحصیل ہسپتال چوک سرور شہید میں مردہ خانہ (مورچری) اور پوسٹ مارٹم کی سہولت نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فوری طور پر مردہ خانہ اور پوسٹ مارٹم کی مستقل سہولت فراہم کی جائے ۔ شہریوں کے مطابق کسی بھی حادثے ، قتل یا دیگر وجوہات کے باعث جب میت ہسپتال لائی جاتی ہے تو پوسٹ مارٹم کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے میت کئی گھنٹے تک ہسپتال میں پڑی رہتی ہے۔ ا اس حوالے سے شہریوں اور تاجر رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے