راؤ عزیز الرحمن کی والدہ کا انتقال
بورے والا(سٹی رپورٹر )بورے والا شہر کی معروف شخصیت راؤ ارشاد احمد مرحوم کی اہلیہ اور سابق امیدوار وائس چیئرمین بلدیہ بوریوالا راؤ ۔۔۔
عزیز الرحمن راؤ حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضلع وہاڑی راؤ فیصل الرحمن راؤ علی زیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر وزیر اعظم یوتھ پروگرام راؤ امثل زمان کی والدہ محترمہ بقضائے الہی انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ شہر کی مرکزی جناز گاہ شہر والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔