پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے :مطلوب احمد

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  مزید کمی کی جائے :مطلوب احمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خاں بختیاری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے،۔۔۔

 کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا بلکہ اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کر رکھا ہے ، اس لیے حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے مزید ریلیف اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں