سڑکوں پر جانور ذبح، شہریوں میں بیماریوں اور تعفن کا خدشہ
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) تحصیل چوک سرور شہید میں سرکاری سطح پر مذبحہ خانہ موجود نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔۔
شہریوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال میونسپل کمیٹی کی جانب سے مذبحہ خانہ کا ٹھیکہ نیلام کیا جاتا ہے اور لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں، تاہم زمینی حقیقت یہ ہے کہ شہر میں باقاعدہ مذبحہ خانہ کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ۔ اس صورتحال میں قصاب چھوٹے بڑے جانور سڑک کنارے ذبح کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خون بہنے اور تعفن پھیلنے کی شکایات عام ہو گئی ہیں۔