ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر4ڈرائیورز کیخلاف مقدمات

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر4ڈرائیورز کیخلاف مقدمات

گگو منڈی (نامہ نگار) ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور شاہراہ عام پر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے۔۔۔

 ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس سرکل بوریوالا نے لاری اڈا گگو منڈی اور مین ملتان روڈ پر دوران گشت مختلف بسوں اور ویگنوں کے ڈرائیوروں کو متعدد بار تنبیہ کی کہ وہ سڑک کے درمیان گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں نہ بٹھائیں اور نہ اتاریں، تاہم ہدایات پر عمل نہ کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ریاض، ڈرائیور عبدالغفار، ڈرائیور آصف منظور اور ڈرائیور محمد عمران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں