محرم میں فول پروف سکیورٹی کیلئے فرضی مشق
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے \"محفوظ پنجاب\" ویژن کے تحت عاشورہ کے پرامن انعقاد اور۔۔۔
فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خانیوال پولیس نے اپنی تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 11 خانیوال میں سکیورٹی انتظامات کا عملی جائزہ لینے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔فرضی مشق میں خانیوال پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز کے دوران مرکزی امام بارگاہ میں دہشت گردی کی فرضی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری اور مو ثر ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیموں نے مقررہ وقت میں علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا اور فرضی دہشت گردی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی عملی مشق کی۔