سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی تیزی سے جاری
تمام روٹس پر روشنی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جا رہی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک اسد علی بدھ کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو عثمان عبداللہ، ایم او آئی محمد عمران اور لائٹ انسپکٹر عبدالرحمن بھٹہ کی نگرانی میں تمام جلوسی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اس دوران خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر بند سٹریٹ لائٹس کو فعال بنا کر روشنی کے نظام کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق عزاداروں کی سہولت، سکیورٹی اور آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام روٹس پر روشنی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جا رہی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔