ہوٹل انڈسٹری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی:میاں ثاقب خورشید

ہوٹل انڈسٹری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی:میاں ثاقب خورشید

حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے : ایم پی اے

وہاڑی ( نمائندہ خصوصی ) ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ ہوٹل انڈسٹری اور فوڈ بزنس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں بلکہ مقامی سطح پر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں ۔ اس موقع پر انتظامیہ نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کا مقصد معیاری خوراک اور بہترین سروس فراہم کرنا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی اور افتتاح پر مبارکباد دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں