پولیس نے خواجہ سراء کا گمشدہ بیگ برآمد کرلیا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس کی بروقت کارروائی کے دوران ایک خواجہ سراء کا گمشدہ بیگ تلاش کرکے بحفاظت اس کے مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
بیگ میں نقدی رقم اور موبائل فون موجود تھے جو گم ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بیگ کی تلاش شروع کی اور مختصر وقت میں اسے برآمد کر لیا۔ بعد ازاں بیگ میں موجود تمام نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان اصل مالک خواجہ سراء پٹھانی کے حوالے کر دیا گیا۔