نصیر احمد پیپلز ہیومن رائٹس ونگ لاہور کے صدر منتخب

نصیر احمد پیپلز ہیومن رائٹس  ونگ لاہور کے صدر منتخب

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نصیر احمد کو پیپلز ہیومن رائٹس ونگ لاہور کا صدر منتخب کیے جانے پر پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔۔

 اور اسے نظریاتی و وفادار کارکنوں کی حوصلہ افزائی قرار دیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام یسین خان گوگانی، سابق سٹی صدر کوٹ ادو ساجد زمان خان نیازی اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ساجد نذیر بھٹہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نصیر احمد بھٹو کے فلسفے کے سچے پیروکار اور مخلص جیالے ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں