قصبہ گجرات سہولیات سے محروم،سیوریج کا نظام بھی متاثر

قصبہ گجرات سہولیات سے محروم،سیوریج کا نظام بھی متاثر

گلیوں میں گندا پانی جمع ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، فوری نوٹس کا مطالبہ

قصبہ گجرات (نامہ نگار ) ضلع کوٹ ادو کے اہم اور بڑے قصبات میں شمار ہونے والا قصبہ گجرات ریونیو کے اعتبار سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے ، جہاں پارکو آئل ریفائنری، پی ایس او ڈپو اور متعدد نجی آئل ڈپوز قائم ہیں۔ اس کے باوجود علاقہ تاحال بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہے ۔ ہزاروں آبادی پر مشتمل اس قصبے میں نہ تو باقاعدہ جنازہ گاہ موجود ہے اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کا کوئی میدان قائم کیا گیا ہے جس کے باعث نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں سے دور ہو رہی ہے ۔ اس کے علاوہ سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے اور گلیوں میں گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قصبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں