میپکو لیبر یونین انتخابات، آج پولنگ پھول اور چاند گروپ آمنے سامنے
میلسی (نامہ نگار ) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین (میپکو) سب ڈویژن سردار پور جھنڈیر کے انتخابات آج ہو رہے ہیں ،پولنگ کا وقت دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین کے عہدے کے لیے پھول گروپ کے امیدوار عمران رشید اور چاند گروپ کے امیدوار حافظ افتخار احمد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔ وائس چیئرمین کے لیے میاں افتخار احمد اور رانا عباس مدِمقابل ہوں گے جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر شاہد جٹالہ اور عطاء المحسن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کے لیے پھول گروپ کے اصغر خان بھی میدان میں ہیں۔