نوشہرہ ورکاں :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ شخص جاں بحق

نوشہرہ ورکاں :نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے 40سالہ شخص جاں بحق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔

کفایت اﷲ انصاری سکنہ ڈھپئی وساکھہ سنگھ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بوتالہ جھنڈا سنگھ خان مارکی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں سیم نالہ کوٹ جیوا کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ لدھا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی ثنا اﷲ کی رپورٹ پر دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں