خاتون کی ہراسانی و دھمکیوں پر ڈی پی او کو درخواست
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام پر متاثرہ خاتون نے ڈی پی او کوٹ ادو کو کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواست دے دی۔
پولیس نے درخواست وصول کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔درخواست گزار فوزیہ بی بی زوجہ محمد ارسلان قوم چانڈیہ بلوچ، سکنہ ملتان روڈ چوک سرور شہید، حال وارڈ نمبر 14 ای کوٹ ادو نے ڈی پی او منصور قمر کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نکاح کے بعد سے اس کا شوہر اسے مبینہ طور پر مسلسل تنگ و پریشان کرتا رہا۔ درخواست کے مطابق 18 جون 2026 کی علی الصبح جھگڑے کے بعد اسے اور اس کی کمسن بیٹی کو گھر سے نکال دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنی بہن کے گھر رہائش پذیر ہ،ے فوری تحفظ فراہم کیا جائے ۔