کمشنر سے مذاکرات کامیاب ٹرانسپورٹ اتحادنے ہڑتال ختم کردی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ٹرانسپورٹ اتحادنے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، کل سے معمول کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر چلے گی۔
کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی منتقلی کے دوران بائیومیٹرک مرحلے سے متعلق ٹرانسپورٹرز کا دو ماہ کی مہلت دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا، جبکہ تھرڈ پارٹی انشورنس کی مد میں 12 ہزار روپے ادائیگی کے معاملے کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔