پھلروان کو تقسیم نہیں ہونے دینگے ، جماعت اسلامی
پھلروان کو تقسیم نہیں ہونے دینگے ، جماعت اسلامی سیاستدانوں نے سابقہ ادوار میں آگے لے جانے کی بجائے ڈی گریڈ کیا
پھلروان (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی پھلروان کی عوام کے ساتھ ہے پھلروان کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مبشر احمدگجر نے پھلروان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پھلروان کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے گزشتہ روز جماعت اسلامی کا وفد الیکشن کمیشن بھی گیا تھا پھلروان ایک 125سال پرانا اور تاریخی شہر ہے اس اپنی آبادی 2023کی مردم شماری کے مطابق 25745 ہے جوکہ میونسپل کمیٹی کی اہل ہے اس سے قبل یہ 1960سے ٹاون کمیٹی تھا پھر اسے یونین کونسل میں تبدیل کردیا گیا سیاستدانوں نے سابقہ ادوار میں اس کو آگے لے جانے کی بجائے ڈی گریڈ کیا جماعت اسلامی پھلروان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے پھلروان کے نوجوانوں کو متحرک ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھلروان کے نوجوان شوشل میڈیا پر متحرک ہیں انہوں نے پھلروان پریس کلب کے صحافیوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے میونسپل کمیٹی پھلروان کے مسائل کو اجاگر کیا انہوں نے الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پھلروان کو اس کی اصلی حالت میں رکھ کر میونسپل کمیٹی بنائی جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ پھلروان زون کے امیر محمد شریف شاہین بھی موجود تھے ۔