آئیسکو، یومِ عاشورہ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

آئیسکو، یومِ عاشورہ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

عزاداران کی سہولت کیلئے خصوصی آپریشنل پلان پر عملدرآمد شروع، چودھری خالد

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے محرم الحرام بالخصوص 9اور 10محرم الحرام (یومِ عاشورہ) کے دوران اپنے ریجن میں بجلی کی بلاتعطل، محفوظ اور معیاری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود کی ہدایات پر تمام آپریشن سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں ایمرجنسی ریسپانس پلان نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ افسران و عملہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور مجالس و جلوسوں کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا آئیسکو کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شکایات کے فوری ازالے اور بجلی کی فراہمی کی مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کے شکایات کے اندراج اور بروقت ازالے کیلئے کمپلنٹ دفاتر کے نمبرز اور پلپ لائن نمبر 118مکمل طور پر متحرک ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں