سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت ، انتظامیہ کی بے حسی

سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت ، انتظامیہ کی بے حسی

ٹماٹر 160، پیاز 100، مکس آلو 60، لہسن چائنہ 450، لہسن 300روپے کلو دستیاب لیموں چائنہ 600، لیموں 250، سبز مرچ 120، بھنڈی 140روپے کلو فروخت

لاہور (کامرس رپورٹر سے) انتظامیہ کی بے حسی کے باعث سبزیاں مقررہ نرخوں سے مہنگی فروخت معمول بن گیا۔ ٹماٹر ایک ہی روز میں 30 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ پیازکے نرخ بھی بڑھ گئے۔ پھول گوبھی، شملہ مرچ، بھنڈی، لیموں بھی سستے نہیں، ٹماٹر کے نرخ میں 30 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ہو گیا اور ٹماٹر کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو ہو گیا، مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو فروخت ہو رہا، پیاز پانچ روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، پیاز کا سرکاری نرخ 85 روپے فی کلو اور مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا، آلو شوگر فری کا سرکاری نرخ 35 روپے کلو برقرار ہے۔

مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے کلو اور درجہ اول 60 روپے کلو فروخت ہو رہا، لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 340 روپے کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں لہسن چائنہ نرخ 450 روپے کلو تک ہے جبکہ لہسن دیسی 200 اور لہسن ہرنائی 300 روپے کلو تک ہے، ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 295 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں ادرک نرخ 400 روپے کلوتک، لیموں چائنہ کا سرکاری نرخ 340 جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے کلو ہے، لیموں دیسی 250 روپے کلو فروخت ہو رہی، پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 170 روپے جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک ہے، سبز مرچ 120، بھنڈی 140، شملہ مرچ 220، گھیا کدو 80 ،کریلا 100 اور پالک 40 روپے کلو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں