ملتان میں 05 محرم کو فول پروف سکیورٹی انتظامات
ملتان (کرائم رپورٹر) ترجمان پولیس کے مطابق ضلع ملتان میں 05 محرم الحرام کے موقع پر 159 مجالس اور 43 جلوسوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 1859 پولیس افسروں و اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔ مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سخت نگرانی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے ۔سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مکمل رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار ہے ۔مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر جامع چیکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔سی پی او ملتان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کا تحفظ ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔