گوالمنڈی سے 50لاکھ کا جعلی دودھ، محلول،مشینری پکڑی گئی

 گوالمنڈی سے 50لاکھ کا جعلی دودھ، محلول،مشینری پکڑی گئی

فوڈ اتھارٹی کا گھرپر چھاپہ ،ساڑھے 11ہزارلٹر ر جعلی دودھ ،محلول تلف کردیاگیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے گاڑھے محلول سے تیار کیا جانے والا 50لاکھ مالیت کا جعلی دودھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی موسیٰ رضا نے ڈیری سیفٹی ٹیم کے ہمراہ گھر پرجعلی دودھ یونٹ پر چھاپہ مارا ۔فوڈاتھارٹی ٹیم نے جعلی دودھ، گاڑھا محلول اور مشینری ضبط کر لی ۔1500 لٹر گاڑھا محلول، 10ہزارلٹر تیار جعلی دودھ تلف کیا گیا 11گھی ٹین، مکسنگ مشین اور 6ڈرم، 10بیگ پاؤڈر، 2چلر، 2فریزر، 2وزن کانٹے ، 1گیس سلنڈر اور چولہا ضبط کیا گیا ،جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں