پٹرولیم مصنوعات سستی، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد تک کمی

پٹرولیم مصنوعات سستی، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد تک کمی

اے سی ڈیزل ٹرانسپورٹ کے12، نان اے سی ڈیزل ٹرانسپورٹ ،پٹرول گاڑیوںکے کرایے15فیصد کم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18فیصد کمی ، سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 60روپے ، زائد وصولی پر کارروائیاں 68 گاڑیاں تھانے بند

راولپنڈی (دنیا نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18فیصد تک کمی کر دی گئی ،محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ، سیکرٹری ار ٹی اے اسد شیرازی کے مطابق اے سی ڈیزل ٹرانسپورٹ کے کرایے 12 ، نان اے سی ڈیزل ٹرانسپورٹ کے کرایے 15فیصد کم ہونگے ،پٹرول ٹرانسپورٹ کے کرایے 15 فیصد کم کر دیئے گئے ،گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد کمی کر دی گئی،نئے کرایے نامے جاری و اڈوں پر آویزاں کر دیئے گئے ۔دوسری جانب کرایے ناموں پر عملدرآمد کی چیکنگ کے دوران 68 گاڑیوں کو زائد کرایے کی وصولی پر تھانوں میں بند کر دیا گیا،ادھر اربن روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 15 فیصد کمی کر دی گئی ۔سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 70 روپے سے کم کو کر 60 روپے کر دیا گیا ۔ زائد کرائے کی وصولی پر شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1071 قائم کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں