محکمہ فوڈ کی کارروائی،ایک من ملاوٹی سرخ مرچیں تلف
ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر قطب پور دنیاپور میں کریانہ سٹور پر کارروائی،ایک من ملاوٹی سرخ مرچیں تلف، کریانہ سٹور مالک کیخلاف مقدمہ کی درخواست دائر۔
تفصیلات کے مطابق ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے تحصیل دنیاپور کے علاقے قطب پور میں واقع ایک کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کر لیں،فوڈ سیفٹی ٹیم نے کریانہ سٹور میں موجود سرخ مرچوں کے نمونے حاصل کیے ۔