اے آئی کو پرائمری سطح پر بطورمضمون متعارف کرانے کا فیصلہ

اے آئی کو پرائمری سطح پر بطورمضمون متعارف کرانے کا فیصلہ

مصنوعی ذہانت کوآئندہ تعلیمی سیشن سے باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے گا

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم لاکھوں بچوں کیلئے بڑی تبدیلی کی تیاری ،محکمہ تعلیم نے پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو باقاعدہ مضمون کے طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ مجوزہ منصوبے کے تحت جماعت اول سے پنجم تک کے طلبہ اے آئی کی بنیادی تعلیم حاصل کرینگے ۔ اے آئی کو آئندہ تعلیمی سیشن 2027-28 سے باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اے آئی کا الگ مضمون ہوگا اور دیگر مضامین کی طرح اس کا علیحدہ پیپر بھی لیا جائے گا۔ طلبہ کے لیے اس مضمون میں کامیابی حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانتکی ابتدائی تعلیم سے بچوں کی تخلیقی اور تجزیاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں