ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کا کوٹ مومن میں زیرِ تعمیر لیڈیز بار روم کا دورہ
کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن، محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب اعتزاز اسلم مارتھ کا ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک نذیر سلطان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس کوٹ مومن میں زیرِ تعمیر لیڈیز بار روم کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر صدر کوٹ مومن بار مہر ظہیر ہرل،محمد کلیم اللہ ریحان سیکرٹری باراور مہر ثقلین ہرل بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے زیرِ تعمیر لیڈیز بار روم کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔تاکہ خواتین وکلاء کو یہ سہولت بروقت فراہم کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وکلاء برادری کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور لیڈیز بار رومز کی تعمیر اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ۔