سرکاری کالونی میں کھڑی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری کالونی میں کھڑی کی گئی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر لی گئی۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے میں قائم محکمہ انہار کالونی میں عرفان نامی شہری کی جانب سے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی گئی اور خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران ملز م اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کے موٹرسائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔