گورنر سے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤ نڈیشن کی ملاقات

گورنر سے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤ نڈیشن کی ملاقات

کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور قومی معیشت کی مضبوط بنیاد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤ نڈیشن (او پی ایف)سید قمر رضا سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، انہیں درپیش مسائل، سرمایہ کاری کے فروغ اور خدمات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملاقات کے دوران اس بات پر خصوصی غور کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ادارہ جاتی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے ، ان کے مسائل کے حل کے لیے مو ثر اور تیز رفتار نظام وضع کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں