اٹک ، تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچی ایک روزہ اعزازی ڈپٹی کمشنر مقرر
اٹک (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے انسان دوستی اور سماجی خدمت کے جذبے کے تحت تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچی منیبہ مقصود کو ایک دن کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر اٹک مقرر کیا۔
اس موقع پر منیبہ مقصود کے والدین بھی موجود تھے ۔ اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے پر منیبہ مقصود نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر منیبہ مقصود نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر کی نشست پر بیٹھ کر علامتی طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے اور مختلف امور سے متعلق آگاہی حاصل کی۔