یو ای ٹی داخلے ،کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل، نتائج کا اعلان آج
لاہور (خبر نگار)یو ای ٹی لاہور کے زیرِ اہتمام انڈرگریجوایٹ فال ایڈمیشن کیلئے کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
24ہزار 288 امیدواروں نے شرکت کی۔ نتائج کا اعلان آج منگل کو کیا جائیگا، جسکے فوراً بعد آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ امیدوار 12 سے 14جولائی تک 1500 روپے فیس جمع کروا کر پہلے سے جمع شدہ درخواست میں ضروری ترمیم کر سکیں گے۔