بی ایس پروگرامز کے الحاق کی منظوری کے لئے ٹیم کاگورنمنٹ کالج خواتین بھاگٹانوالہ کا دورہ

بی ایس پروگرامز کے الحاق کی  منظوری کے لئے ٹیم کاگورنمنٹ  کالج خواتین بھاگٹانوالہ کا دورہ

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)یونیورسٹی آف سرگودھا کی الحاقی ٹیم نے بی ایس پروگرامز کے اجراء کے لیے الحاق کی منظوری کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ٹیم نے کالج میں دستیاب تعلیمی، انتظامی اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری وسائل، فیکلٹی کی استعداد، طلبہ کے لیے معاون سہولیات اور کوالٹی ایشورنس کے نظام کا معائنہ کیا گیا۔الحاقی ٹیم نے تمام انتظامات کا بغور جائزہ لینے کے بعد کالج کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی معیار اور بی ایس پروگرامز کے کامیاب اجراء کے لیے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں