دوران محرم ڈرون کے استعمال،فضائی کوریج پر پابندی

دوران محرم ڈرون کے  استعمال،فضائی کوریج پر پابندی

ملتان(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ملتان میں ڈرون کے استعمال اور فضائی کوریج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔

شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کی میڈیا کوریج، جلوسوں کی کوریج یا دیگر مقاصد کے لیے ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے ۔اور ڈرون کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملتان پولیس نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون اڑانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں