سرکاری املاک کی نشاندہی اور نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ

سرکاری املاک کی نشاندہی اور نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ

سرکاری املاک کی نشاندہی اور نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ محصولات کی وصولی اور سرکاری وسائل استعمال کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں ریونیو واجبات کی وصولی، محصولات میں اضافے اور آمدن پیدا کرنے کے لیے سرکاری املاک کی نشاندہی اور ان کی نیلامی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن بھی اجلاس میں موجود تھے ۔کمشنر سرگودھا نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ فارمیشنز ریونیو واجبات کی وصولی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ محصولات کی وصولی اور سرکاری وسائل کے موثر استعمال کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریونیو وصولی کے اہداف کو ہر صورت 30 جون تک مکمل کیا جائے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں