محرم الحرام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر قیادت محرم الحرام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔
فلیگ مارچ میں پاکستان آرمی،رینجرز،پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس،سولڈیفنس،ریسکیو 1122،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ واسا،ستھرا پنجاب دیگر محکموں نے حصہ لیا ۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب سے ہوا۔فلیگ مارچ محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کے روٹس جوکہ جوہر آباد مظفر گڑھ روڈ،بائی۔پاس روڈ،غریب کالونی،امام بارگاہ حسینیہ،کالج چوک،جہاز چوک، کلمہ چوک ،کٹھہ چوک،مدھوال چوک شیل پمپ،سندرال چھتری چوک خوشاب،گروٹ روڈ،اسٹیڈیم روڈسے ہوتا ہوا جوہرآباد روڈ واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوا۔