ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل، ریونیو اہداف بہتر کرنیکی وارننگ

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل، ریونیو اہداف بہتر کرنیکی وارننگ

ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل، ریونیو اہداف بہتر کرنیکی وارننگناقص کارکردگی پر جواب طلبی کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)مختلف محکموں کو ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیار کیساتھ مکمل، ریونیو اہداف حاصل کرنے اور عوامی شکایات کو فوری دور کرنے کیلئے انتباہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، ریونیو اہداف اور عوامی خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اپنے اداروں کی کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں میں اہداف کے حصول اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد نعمان صدیق نے متعلقہ محکموں کے افسروں سے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں