محرم الحرام کنٹرول روم کا دورہ،مانیٹرنگ جاری:ڈپٹی کمشنر
تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک ، مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنائی جا رہی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین نے بریگیڈیئر پاک آرمی یاسین کے ہمراہ ڈی سی آفس میں قائم محرم الحرام کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کنٹرول روم سے تمام حساس مقامات اور جلوسوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عزاداران کے تحفظ اور سہولت کے لیے تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک ہیں اور مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنائی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کے ساتھ ضلع بھر میں امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مربوط اقدامات بھی جاری ہیں۔