جلوسوں کیساتھ کلینک آن وہیل کی خصوصی ٹیمیں تعینات

جلوسوں کیساتھ کلینک آن وہیل کی خصوصی ٹیمیں تعینات

جلوسوں اور مجالس کے شرکا کیلئے مشروبات کے کیمپ لگائے ہیں :ڈی سی حافظ آ باد

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں آج ساتویں محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں17جلوس نکالے جائینگے اور67مجالس منعقد ہونگی،ساتویں محرم کے دو جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے مرکزی امام بارگاہ فوارہ چوک ،مجلس، جلوس اور شرکا کے لیے قائم سبیل کمیپوں کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جلوسوں اور مجالس کے شرکا کیلئے ٹھنڈے مشروبات کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔

اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے تمام جلوسوں کے ساتھ کلینک آن وہیل کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہے ،ریسکیو1122،ستھرائپنجاب ،میونسپل کمیٹی،واسا کی جانب سے بھی اہم مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وکیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ڈی سی آفس میں خصوصی کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو ہر لحاظ سے بہتر بنا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں