ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کا آغاز، داخلوں کا شیڈول جاری

ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کا آغاز، داخلوں کا شیڈول جاری

ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کا آغاز، داخلوں کا شیڈول جاری16 اگست کو امتحان، 180 ایم سی کیوز پر مشتمل پیپر ہوگا،پی ایم ڈی سی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے اور امیدواروں کو مقررہ شیڈول کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 8 جولائی تک کی جا سکے گی جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ درخواستیں 13 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ ایم ڈی کیٹ کا ملک بھر میں انعقاد 16 اگست 2026 کو ہوگا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان 180 ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا جن میں بائیولوجی کے 81، کیمسٹری کے 45، فزکس کے 36 سوالات شامل ہوں گے ۔ اس کے علاوہ انگریزی اور لاجیکل ریزننگ کے 9، 9 سوالات بھی شامل ہوں گے ۔امتحانی پیٹرن کے مطابق 15 فیصد سوالات آسان، 70 فیصد اوسط جبکہ 15 فیصد مشکل درجے کے ہوں گے ۔ پنجاب بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 15 مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا تاکہ امیدواروں کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں