ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم سیالکوٹ کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم سیالکوٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کیلئے کیے گئے انتظامات، مانیٹرنگ سسٹم، محکمانہ کوارڈینیشن اور پرفارمنس کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسر وں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ، سیوریج، پینے کے پانی، طبی سہولیات اور دیگر شہری خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں تاکہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔