گورنر پنجاب کاامام بارگاہ کی سکیورٹی کا جائزہ ،مجلس میں شرکت
لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنرپنجاب سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ امام حسینؓ کافلسفہ شہادت باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا نام ہے ۔۔
علماملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اورمحرم میں امن کیلئے کردار اداکریں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ جی 6/2 کے دورہ پر شرکا سے خطاب میں کیا۔ گورنر نے امام بارگاہ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور مجلس میں شرکت بھی کی۔