مال روڈ کی تزئین و آرائش اور دلکش بنانے کیلئے پھر تیاری

مال روڈ کی تزئین و آرائش اور دلکش بنانے کیلئے پھر تیاری

تاریخی عمارتوں کی بحالی ، موٹر سائیکل اور مسافر گاڑیوں کیلئے ریڈ کلر کا ٹریک بنے گا

لاہور (عمران اکبر )مال روڈ کی تزئین و آرائش اور دلکش بنانے کیلئے ایک بار پھر تیاری کر لی گئی، لہر اتھارٹی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اوروالڈ سٹی اتھارٹی پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق شہر کی تاریخی سڑک مال روڈ کا تاریخ میں پہلی بار ٹوپو گرافک سروے مکمل کرلیاگیا ،بلدیہ عظمیٰ لاہور نے مال روڈ کی لمبائی 6.9 کلو میٹر ڈکلیئر کر دی۔ مال روڈری سرفیسنگ پلان تیار کرلیا گیا ۔ ابتدائی طور پر 30تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائیگی۔ سائیکل ،موٹر سائیکل اور مسافر گاڑیوں کیلئے ریڈ کلر کا ٹریک منصوبے کا حصہ ہو گا۔ابتدائی تخمینہ لاگت 1ارب35 کروڑ روپے ہوگی،ورکنگ پیپرز تیار کر لئے گئے ۔مال روڈ کی دو انچ کارپٹ سڑک کی تعمیر و بحالی کی جائے گی،پیڈسٹرین اوور ہیڈر بریج کی تزئین و آرائش کی جائے گی ۔خستہ خال الیکٹرک پولز کو ختم کر کے جدید آٹو میٹک لائٹس پولز لگائے جائینگے ۔لین مارکنگ اور فٹ پاتھ کرب سٹون کورنگ و روغن پلان کا حصہ ہے ،گاڑیوں اور موٹرسائیکل کیلئے 9 پارکنگ سائٹس پر سفید لین مارکنگ کی جائیگی،11کراسنگ چوکوں پر خوبصورت سائن بورڈزبھی آویزاں ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں