قومی کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں : فیصل ایوب کھوکھر
لاہور (آن لائن) فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہونے والے ایشیا پیسفک پیڈل کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں دی پیڈل کلیکٹو اور پریسکاٹ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی ڈار نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے قومی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایشیا پیسفک پیڈل کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔