ایل جی ایچ میں کالا موتیا کے جدید ترین لیزر علاج کی سہولت کا افتتاح

ایل جی ایچ میں کالا موتیا کے جدید  ترین لیزر علاج کی سہولت کا افتتاح

لاہور(اے پی پی)جنرل ہسپتال میں کالا موتیا یعنی گلوکوما کے جدید ترین لیزر علاج کی سہولت کا افتتاح کر دیا گیا۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ فاروق افضل نے ایک تقریب میں اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ مخیر حضرات نے ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم کو دو جدید لیزر مشینیں عطیہ کی ہیں۔ پرنسپل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے مخیر حضرات معاشرے کا حقیقی اثاثہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں